واپڈا ٹاؤن فیز تھری کو غیرقانونی قرار دیئے جانیکے بعد واپڈا ٹاؤن ملتان کے صدر،جنرل سیکرٹری کیخلاف مقدمہ درج
ملتان(نمائندہ خصوصی)ایم ڈی اے نے واپڈا ٹاؤن فیز تھری کو غیرقانونی قرار دینے کے بعد واپڈا ٹاؤن ملتان کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کرادیا۔این آئی آر میں دونوں ملزمان کے خلاف فراڈ،دھوکہ دہی (بقیہ نمبر17صفحہ5پر )
(بقیہ نمبر(بقیہ نمبر1صفحہ5پر )1صفحہ5پر )کی دفعات عائد کی گئیں ہیں۔ایم ڈی اے حکام نے لینڈ کنٹرول آفیسر کو واپڈا ٹاؤن کے فیز تھری کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا قبل ازیں ایم ڈی اے کی جانب سے فیز تھری کو غیرقانونی قرار دئیے جانے کے بعد سوسائٹی کے سائیٹ آفس پر نوٹس بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں اور شہریوں کو فیز تھری میں پلاٹوں کی خریدوفروخت سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔
واپڈا ٹاؤن،مقدمہ