عدالتی کمیشن حقائق سامنے نہیں لاتے،اسی لئے قبول نہیں ، شاہ محمود
ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پانامہ کیس پر عدالتی کمیشن اس لئے قبول نہیں کیوں کے ملکی تاریخ میں آج تک جتنے عدالتی کمیشن بنے ہیں ان کے حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے یا پھر کمیشن کی رپورٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 148اور 150کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، کونسلروں اور بلدیاتی ٹکٹ ہولڈروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر21صفحہ5پر )
ہوئے کیا ۔رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، شہزادہ نشین دربار حضرت شیر شاہ مخدوم مونی شاہ ، مخدوم زادہ زین حسین قریشی، ڈاکٹر اختر ملک ، سلمان قریشی، میاں جمیل احمد، رانا عبدالجبار ، اعجاز جنجوعہ ، جاوید اختر انصاری ایم پی اے، الحاج مختار انصاری، ملک رضوان عابد تھہیم، خواجہ سلیمان صدیقی، میاں انصر ، سلیم اللہ خان، ملک عدنان ڈوگر، جاوید بابر راں، چوہدری فقیر اللہ گل سمیت چیئرمین وائس چیئرمین اور نو منتخب بلدیاتی امیدواروں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ نظریات اور وقار کی سیاست کررہے ہے ہم نے قومی دولت لوٹنے والوں کو بے نقاب کرنا ہے ۔کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں اس وقت تک ملک میں جتنے مرضی اقتدار تبدیل ہوتے رہیں جتنے مرضی الیکشن ہوتے رہیں جتنے مرضی چہرے بدلتے رہیں ملک ترقی نہیں کرسکتا انہوں کہا نیب ایف آئی ، ایف بی آر سمیت تمام ملکی ادارے سمیت کرپشن روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ اگلا اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا اور ہم اپنے منشور کے مطابق ایسا نظام بنائینگے ۔