ملک بھر میں گلیاں اور بازار سج گئے جشن عید میلادالنبیؐ آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

ملک بھر میں گلیاں اور بازار سج گئے جشن عید میلادالنبیؐ آج عقیدت و احترام سے ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عید میلاد النبیﷺ آج (پیر کو)انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ شہر بھر سے400سے زائد جلوس و ریلیاں برآمد ہونگی،صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قران خوانی ،اجتماعی دعاؤں اور درود و سلام سے ہوگا۔شہر بھر میں میلاد کی محافل منعقد کی جائینگی جس سے علماء کرام خطاب کرینگے ۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔اخبارات و رسائل عید میلا النبی کی منابست سے خصوصی مضامین و آرٹیکل شائع کریں گے ۔شہر میں سیرت النبی کانفرنس ہونگی ۔میلاد مصطفی کی خوشی میں پورے کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے ،سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔عید میلاد النبی کے شرکاء کے لیے مرکزی استقبالیہ کیمپ نمائش چورنگی پر لگایا گیا ہے، عید میلا النبی کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی بھر پور اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر کیمپ اور سبلیں لگائی گئی ہیں ۔عید میلاد النبی کے موقع پر عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی وامن کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائینگی ۔12ربیع الاول مرکزی جلوس عید میلاد اٰ لنبی آج 3بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈسے علامہ شاہ عبد الحق قادری ،علامہ کو کب نو رانی اوکا ڑوی ،مولانا ودیگر علماء کی قیادت میں نشتر پارک کے لئے روانہ ہوگا۔ جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔جما عت اہلسنّت کے قائدین علامہ شاہ عبد الحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی ،صوفی حسین لاکھانی نے کہا کہ جشن میلاد مصطفیا کو شا یا ن شا ن طو ر پر منا نے کی تیا ریا ں زور و شو ر سے جا ری ہیں،پاکستان مصطفی جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گی۔ عظمتِ مصطفی کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہا کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبی کے جلو سوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے۔ علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں ۔ انہو ں نے کہا کہنبی کریم کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلئے قابل تقلید ہے اسوۂ رسا لت امن و سلامتی ،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھا تا ہے۔ قائدین نے کہا کہ کوئی سازشی قوت ،دہشت و بد امنی ہمیں جشن میلاد منانے سے نہیں روک سکتی،عظمت مصطفی پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں، میلا د کے تمام جلو س روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے جس میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی ۔ انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفی کسی دہشت گرد ی ،بدامنی ،خو ف و ہراس سے ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا ۔ نیز عید میلاد النبی ا کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئزہ لیا ۔ رہنماؤں نے کہا کہ عید میلا د النبی اکے مو قع پر قیا م امن ،بجلی کی بلا تعطل فرا ہمی اور بلدیا تی سہو لیا ت کو یقینی بنا نا حکو مت و انتظا میہ کی بنیا دی ذمّہ داری ہے جس میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی نہ برتی جائے

راولپنڈی میں دفعہ 144کا نفاذ،چنیوٹ میں عاشقان مصطفی نے19 ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار کرلیا،لاہور سے مرکزی جلوس میلاد چوک اور کراچی میں بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائیگا

لاہور / کراچی / پشاور/کوئٹہ / اسلام آباد/ (مانیٹرنگ ڈیسک، اے این این ) جشن عیدمیلاد النبی ؐ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،ملک بھر میں عام تعطیل ٗ آنحضور ؐ کا جشن ولادت منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،گھروں،بازاروں اور گلیوں کو سبز جھنڈیوں اور بینرز سے سجا دیا گیا ، عمارتیں رنگ برنگے قمقموں سے جگمگا اٹھیں ،جگہ جگہ محافل نعت کا انعقاد،فضائیں دردو سلام کی صداؤں سے مہک اٹھیں ،عاشقان مصطفی کا جوش و خروش دیدنی ،سکیورٹی کے انتظامات سخت ،کئی شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید میلاد النبیؐ آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ ملک بھر میں زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور گلیوں، بازاروں، گھروں کو روشنیوں سے سجانے کے علاوہ نعتیہ محفلوں اور لنگر کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ عیدمیلادالنبی ؐکے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور وزارت پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ہر جانب روشنیاں ہی روشنیاں نظر آ رہی ہیں۔ گلیوں، بازاروں، پارکوں، گھروں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں پہاڑیاں بنانے کے سلسلہ بھی جاری ہے جہاں خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ کے ماڈل رکھنے کے علاوہ مختلف چیزوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ملک بھر میں عید میلادلنبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔لاہور سے مرکزی جلوس میلاد چوک سے داتا دربار تک نکالا جائیگا جبکہ کراچی میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا جس کے لئے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔چنیوٹ میں انیس ہزار پاؤنڈ کا کیک تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں دیسی گھی اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا گیا ہے۔دریں اثناء عید میلاد النبیؐ پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔ ملتان میں 75فٹ لمبا اور 7فٹ چوڑا، 12 ہزار پاونڈ وزنی کیک تیار کیا گیاہے۔ کیک کی تیاری میں 12روز لگے ہیں اور 8 افراد نے یہ کیک تیار کیا ہے۔ 12 ہزار پاؤنڈز وزنی کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 7 فٹ ہے جس کو 20 ہزار عقیدت مندوں میں آج شاہی تلوار سے کاٹ کر تقسیم کیا جائیگا ، کیک کی تیاری میں ، مکھن ، دیسی گھی پستہ مربہ جات دودھ میدہ اور انڈے کریم کا استعمال کیا گیا ہے ۔ چمن میں صاحب آغا دربار پر 12 سو دنبوں اور بکروں کی قربانی کر دی گئی۔ قربانی کا گوشت غربامیں تقسیم کیا اورایک ہزار دیگوں میں پلاؤ بھی بنائے گئے جو لوگوں میں تقسیم کردیاگیا۔ تقریب میں افغانستان سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔رحیم یار خان کی گلیوں اور مکانوں پر سبز جھنڈے لہرا رہے ہیں، لوگوں مکانات اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔دادومیں آل پرائیویٹ اسکول کوآرڈی نیشن کمیٹی کے جانب سے جشن مصطفی ریلی نکالی گئی۔ جس میں سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ جشن عیدمیلاد النبی ؐ کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ اس موقع پر قریہ قریہ ، نگر نگر جلوس اور ریلیاں برآمد ہونگی ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، آج راولپنڈی میں اسلحہ لہرانے، وال چاکنگ اور لاڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو راولپنڈی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول