مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے،رئیس محبوب

مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے،رئیس محبوب

صادق آباد (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمدخان نے بھونگ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں سے کیا انہوں نے یونین کونسل بھونگ سمیت شہر صادق آ باد کے عوام کو محرومیوں کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرا نصب العین ہے انہوں نے کہاکہ ضلع رحیم یارخان کی (بقیہ نمبر22صفحہ5پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ5پر )ترقی اور خوشحالی کیلئے پنجاب حکومت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت سال2017میں ضلع کی چاروں کو خصوصی پیکچ مہیاکرئیگی جس سے ضلع رحیم یارخان سمیت ضلع رحیم یارخان کی تمام یونین کونسلوں میں پانی بجلی گیس سیوریج سڑکوں سولنگوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنیں لانگ مارچ کرکے اپنی سیاسی ساکھ کو متاثر کردیا ہے عام انتخابات2018کو ہی ہوں گے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایک با ربھرپربراقتدار آئیگی ۔

رئیس محبوب

مزید : ملتان صفحہ آخر