پیغام اسلام کانفرنس سے جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہونگے،کفایت اللہ
خان پور(نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام علامہ عبدالرؤف کی زیر نگرانی تاریخ ساز پیغام اسلام کانفرنس 15دسمبر بروز جمعرات کو عباسیہ سپورٹس کمپلکس رحیم یار خان میں منعقد ہو رہی ہے جسمیں ایک لاکھ سے زاہد افراد شریک ہوں گے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل اور یہاں کے غریب عوام پر جاگیرداراوں سرمایہ داروں وڈیرہ شاہی اور شوگر ملز مافیا کیخالف اور استحصالی طبقہ کی سیاست کے خاتمے کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما قاری کفایت اللہ درخواستی نے(بقیہ نمبر23صفحہ5پر )
تحصیل خانپور کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں شکیل الرحمن دین پوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریوں ،انتظامات اور رابطہ مہم کے حوالے سے علامہ عبدالرؤف ربانی کی قیاد ت میں پوری ضلع جماعت اور چاروں تحصیلوں کی جماعتوں متحرک ہیں۔
کانفرنس