دھرنا،لانگ مارچ کی بجائے عام انتخابات کی تیاری کرینگے،لیاقت بلوچ

دھرنا،لانگ مارچ کی بجائے عام انتخابات کی تیاری کرینگے،لیاقت بلوچ

کوٹ سلطان(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے 156ٹی ڈی اے میں سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی چوہدری سیف علی گجر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں دھرنوں یا لانگ مارچ کے بجائے عا م انتخابات کی تیاری کرنا ہو گی ،حکومت نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تذلیل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ،ایک سال بعد بھی اختیارات نہ دینا جمہوریت اور مینڈیٹ کی توہین ہے ،انہوں(بقیہ نمبر24صفحہ5پر )

نے کہا کہ پانا مہ لیکس پر اپوزیشن جماعتیں یک نکاتی ایجنڈا تشکیل دیں تو کرپشن کرنے والے چہرے بے نقاب ہو سکتے ہیں،اس دوران کسان بورڈ کے ضلعی صدر چوہدری انور علی گجر ،چیئرمین یونین کونسل لدھانہ چوہدری ثناء اللہ گجر ،ضلعی امیر چوہدری منور حسین ،شیخ جاوید اقبال ،چوہدری عاص اقبال گجر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر