عوامی تحریک کا سقوط ڈھاکہ ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مظاہرے کا اعلان

عوامی تحریک کا سقوط ڈھاکہ ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مظاہرے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس لیاقت حسین کاظمی کی صدارت میں گلشن اقبال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مجموعی ملکی صورتحال ،کراچ کے مسائل،سانحہ ماڈل ٹاؤن،سانحہ سقوط ڈھاکہ ،25دسمبر قائد ڈے سمیت دیگر اہم امور پر غور حوض کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام دہشت گردی،سقوط ڈھاکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 16دسمبر بعد نماز جمعہ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی ،سماجی،مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 25دسمبر قائد ڈے پر شہر بھر میں قائد کا پاکستان کے عنوان سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور مزار قائد پر قائدین حاضری دیں گے۔اجلاس میں کراچی کے عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا کراچی میں بڑھتے ہوا اسٹریٹ کرائم،کچرے کے انبار،ابلتے گٹر،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سٹرکیں،خستہ حال گلیاں ،گندا پانی،پانی کے بحران جیسے مسائل کا شکار ہے ان مسائل کے حل کیلئے سٹی گورنمنٹ ،سندھ حکومت خصوصی توجہ دے ۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین قیصرا قبال قادری،شہزاد میرٹھی،راؤ کامران محمود،سید ظفر اقبال،اطہر جاوید صدیقی،عطاء الرحمان ہاشمی،مشتاق صدیقی،عدنان رؤف انقلابی،شفقت شیخ،الیاس مغل و دیگر ممبران نے شرکت

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...