رحمان بھولا کی واپسی کیلئے ایف آئی اے ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

رحمان بھولا کی واپسی کیلئے ایف آئی اے ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ کے ملزم رحمان بھولا کو پاکستان واپس لانے کا معاملہ، ایف آئی اے کی دو رکنی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی، دستاویزات انٹرپول حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ سانحہ بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا کو پاکستان لانے کیلئے ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی۔ ایف آئی اے ٹیم نے انٹرپول حکام سے ملاقات کی اور سانحہ بلدیہ ٹان کی ایف آئی آر اور دیگر دستاویزات انٹرپول کے حوالے کیں۔ ٹیم کل صبح رحمان بھولا سے ملاقات کرے گی۔