عدالتی جنگ کیساتھ جلسے اور عوامی کچہریاں بھی لگائیں گے،تحریک انصاف
لاہور(اے این این ) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پانامہ کیس میں نئے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کو دوبارہ دلائل دیں گے، عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ جلسے اور عوامی کچہریاں بھی لگائیں گے، اس سلسلے میں منگل کو پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ماڈل ٹاون لاہور میں عمران خان ٹی 20 سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ نئے بینچ کی تشکیل سے مایوسی ضرور ہوئی تاہم امید ہے فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلد مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ پارٹی رہنما بھی علاقائی سطح پر اجتماعات کا انعقاد کریں گے ۔
نعیم الحق