’’لبیک یارسول اللہ‘‘ملتان سمیت کئی شہروں میں میلاد ریلیاں،پھول نچھاور

’’لبیک یارسول اللہ‘‘ملتان سمیت کئی شہروں میں میلاد ریلیاں،پھول نچھاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،صادق آباد،ترنڈہ محمد پناہ،احمد پور شرقیہ،جام پور،میرہزار خان،کوٹ سلطان(سٹی رپورٹر،نمائندگان)جشن آمد رسولؐ کے سلسلے میں ملتان سمیت کئی شہروں میں مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام میلاد ریلیاں نکالی گئیں،فضائیں سیدی مرشدی یانبی یانبی کے نعروں سے گونجتی رہیں،اس سلسلے میں ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں چونگی نمبر 14منظور آباد سے میلاد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک ملتان ڈویژن(بقیہ نمبر39صفحہ5پر )
کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی قادری نے کی اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ء راؤ محمد عارف رضوی ، رکن الدین ندیم حامدی ، زاہد بلال قریشی ، ظہیر الیاس قادری ، میجر محمد اقبال چغتائی،الحاج محمد علی انصاری،چیئرمین ملک محمد اسلم ڈوگر،امجد انصاری،مولانا عزیزالرحمن خان قادری،علامہ قاری بشیراحمد گولڑوی،ڈاکٹرارشد بلوچ،محمد احسان سعیدی،صاحبزادہ عطاء اللہ رضوی ،مرزاارشد القادریندیم مدنی ، ظہیر لطفی ، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، شیخ عمران ارشد ،ملک ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی میلاد ریلی منظور آباد سے شروع ہو کردہلی گیٹ، چوک بازار۔حسین آگاہی ، گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔آستانیہ فریدیہ صابریہ کے زیر اہتمام ممتاز آباد سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس نکلا لا گیا جس کی قیادت آستانیہ فریدیہ صابریہ کے سجادہ نشین پیر نوید فرید چشتی صابری نے کی اس موقع پر سماجی سیاسی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ مریدین عقیدت مندوں اور اہل علاقہ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مشعل بردار ریلی ممتا آباد سے شروع ہو کر مختلف روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے آستانہ فریدیہ صابریہ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ فریدیہ صابریہ کے سجادہ نشن پیر نوید فرید نے کہاہے کہ کہ اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبیؐ کو رحمت العالمین بنا کر مبعوث فرمایا اسی لئے نبی رحمت ؐ کے ماننے والے بھی محبت اور امن کے پیکر ہوتے ہیں ۔میلاد مصطفےٰ ؐ کا پیغام بھی یہی ہے کہ ہم پوری دنیا کیلئے پیکر امن بن جائیں اور اپنے نبیؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا عہد کریں۔صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سنی تحریک کے زیر اہتمام لبیک یا رسول اللہ ریلی زیر قیادت سنی تحریک کے ضلعی صدر چوہدری نعمان خالد، تحصیل صدر قاری شکیل احمد قادری، علامہ امیر بخش قادری، راجہ محمد جمیل، شاداب الحسن گیلانی، فقیر اللہ بخش حسینی نکالی جا رہی ہے سنی تحریک کے زیر اہتمام سالانہ ریلی ہر 11 ربیع الاول کو نکلنے والی ریلی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے شروع ہو کر غوثیہ چوک سجاول پل سے ہوتی ہوئی ریلوے چوک پر اختتام پذیر ہوئی سنی تحریک کے نوجوان، عاشقان رسول لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اور پرچم لہراتے رہے سنی تحریک کے ضلعی صدر نعمان خالد، سید شاداب الحسن گیلانی، قاری شکیل احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐکی محفلیں سجا کر دلوں کو عشق مصطفی سے منور کریں اور اپنی آخرت سنواریں ۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ دوپہر انجمن طلباء اسلام ،سنی تحریک ،تحریک منہاج القران ،انجمن مہریہ نصیریہ کے زیر اہتمام ’’آمد مصطفی ؐ مرحبا مرحبا ‘‘موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت سابق ڈویژنل ناظم اے ٹی آئی محمد عربی عباسی ،ضلع ناظم جام محمد صدیق یار سعیدی ،نائب ضلع ناظم سید عامر حسین شاہ ،ڈاکٹر محمد ناصر ،سابق ضلع ناظم جنید حسین تھہیم ،سٹی ناظم راناخضر حیات ،سنی تحریک کے صدر حافظ محمد ندیم مہروی ،عبدالحمید مہروی نے کی ۔ریلی یونین کونسل مارکیٹ سے شروع ہوکر ،مین بازار ،صدیق اکبر چوک ،میلاد مصطفی بائی پاس ،شبو شاہ مارکیٹ ،اکبر چوک ،غوثیہ چوک ،غریب آبا د کالونی سے ہوتی ہوئی واپس یونین کونسل مارکیٹ میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس دوران فضا سید ی مرشدی یانبی ؐ یانبی ؐ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محفل میلاد کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ریلی فیضان مدینہ جن پور سے خان بیلہ اور پھر ترنڈہ محمد پناہ سے ہوتی ہوئی فیضان مد ینہ جن پور میں اختتام پزیر ہوئی۔ریلی میں شریک لوگوں نے سبز جھنڈے پکڑے ہوئے اور یا رسول اللہؐ اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کر رہے تھے۔احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق جشن عیدمیلا د النبیؐ کے سلسلہ میں میلا د مصطفی کمیٹی اور جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مدارس اور سکولوں کے بچوں نے ایک بہت بڑی ریلی نکالی ۔ یہ ریلی میں شریک بچوں نے جشن عید میلا دالنبی ؐکے سلسلہ میں بینرز اور جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ اس مو قع پر تھانہ سٹی کی جانب سے سیکیورٹی کے بھر پور اقدامات کئے گئے تھے۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی اور اے ٹی ائی کی جانب جشن میلاد کے سلسلے میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی ٹریفک چوک سے شروع ہو کر ڈیمز گیٹ پر اختتام پزیر ہوئی ۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر ملک احسان عمران ارائیں۔ ممبر ضلع کونسل مرزا ایوب ناصر ایڈوکیٹ۔ حسین تبسم ۔ ملک فیض احمد۔ خان ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔میرہزار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مرکزی کمیٹی نوریہ فریدیہ ،خواجہ فرید فاؤنڈیشن جتوئی کے زیر اخواجہ فرید فاؤنڈیشن تحصیل جتوئی،سٹی جتوئی کے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان میلاد جلوس مرکزی عید گاہ نوریہ فریدیہ سے نکالا گیا جسکی قیادت سجادہ نشیں دربار عالیہ کوٹ مٹھن ہتمام سالانہ تاریخی میلاد جلوس دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ محبوب سائیں کی قیادت میں نکالا گیا تفصیل کے مطابق مرکزی کمیٹی نوریہ فریدیہ جتوئی،پی ٹی او خواجہ معین الدین محبوب سائیں نے کی جلوس میں خدام اولیاء، بزم اویس کرنی،تحریک منہاج القران،سنی تحریک،بزم السعید، بزم الوریٰ،سمیت جماعت اہلسنت کی درجنوں تنظیموں کے کاروکنوں نے شرکت کی جلاس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواچوک نوریہ فریدیہ میں اختتام پزیر ہوا دوران جلوس ثنا خوانوں نے نبی اکرم ؐکے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا جلوس پر راستے میں عاشقان رسول نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں چوک نوریہ فریدیہ پر تقریب تقسین انعامات منعقد ہوئی جس سجاوٹ، تقاریری ،نعتیہ مقابلوں میں پوزیش ہولدرز کو انعامات دئے گئے ۔کوٹ سلطان سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اہلسنت اور میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں ریلی کا اہتمام کیا گیا ،جامع مسجد نوری حضوری سے موٹر سائیکل ریلی کا آغاز کیا گیا جس کی قیادت میلاد کمیٹی کے صدر حافظ عمران باروی کر رہے تھے ،ریلی کے دوران پولیس تھانہ کوٹ سلطان اور ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ،ریلی میں انجمن تاجران کے صدر طارق بلوچ ، ملک اکرم گرواں،اجمل قادری ،مہر اختر ونجھیرہ ،تحریک انصاف کے ذیشان بلوچ ،طاہر شمس اور دیگر بھی موجود تھے ،ریلی کے اختتام پر علماء کرام نے سیرت النبیؐ کے حوالہ سے خطابات کئے۔