12ربیع الاول کے حوالے سے تاجروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا
ملتان(جنرل رپورٹر)12ربیع الاول کے حوالے سے تاجروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے شہر میں چاول‘ گھی‘ چنا‘ مصالحہ جات‘ چینی‘ لکڑی‘ پیاز‘ادرک‘ لہسن اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں عید میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں (بقیہ نمبر40صفحہ5پر )
خریداری میں تیزی آگئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندارون نے اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگی اشیاء خرید کرنا پڑتی ہیں شہریوں نے ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر بڑے تجارتی مراکز اور منڈیا ں آج بند رہیں گی۔ہول سیل مارکیٹ‘ صرافہ بازار‘ ہول سیل کلاتھ بورڈ‘ ہول سیل کپڑا مارکیٹ‘ کینٹ بازار تمام بڑے بازار‘ مارکیٹیں ‘پلازے بھی بند رہیں گے ۔