این اے 45کے تمام سکولوں میں سولر سسٹم نصب کرینگے :الحاج شاھ جی گل
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود ہائی سکول میں شہداہ اساتذہ کی تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں ڈاریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم خان افریدی،ایم این اے الحاج شاہ جی گل ،ایم این اے حاجی ناصر خان افریدی علاقے کے ملکانان اور علاقے کے ہر مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی،یہ سیمینار آل اساتذہ یو نین کی طرف سے اہتمام کیا تھا تعزیتی ریفرینس سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شاہ جی گل افریدی نے کہا کہ حلقہ این اے 45کے تمام سکول پر سولر سسٹم نصب کرینگے اور ساتھ پینے کے صاف پانی کا بھی بندوبست کیا جائے گا علاقے کے سکول چالوں حالت میں ہیں اساتذہ اپنی ڈیوٹی اچھی طریقے سے نبھائے ڈاریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم خان افریدی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کی وجہ سے خیبر ایجنسی کے کئی اساتذہ کو ذبح کیا گیا اس مشکل وقت میں اساتذہ نے اپنی ڈیوٹی اچھی طریقے سے ادا کی ہے باڑہ میں 90فی صد سکول تباہ ہو چکے ہیں ان سکولوں کو دوبارہ آباد کرنا ہیں اس میں علاقے کے عوام تعاون کریں اساتذہ کی پیشہ پیغمبری پیشہ ہے اساتذہ کو اپنی پیشے کی قدر کریں اساتذہ ایک بہترین معاشرہ بنا سکتا ہے کیونکہ بہترین پرورش بچوں کی وہ اساتذہ کے ہاتھ میں ان کو سبق محبت کیساتھ اچھے رویے کیساتھ پڑھایا جائے یورپ میں اساتذہ کو بہترین مقام حا صل ہیے کیونکہ وہ لوگ اپنے پیشے کیساتھ انصاف کرتے ہیں اور بچوں کو بہترین ماحول اور تعلیم سیکھاتے ہیں اس وجہ سے لوگ بھی اساتذہ کی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے اساتذہ کے بچوں کو مخصوص کوٹے پر بھرتی کیا جائے گا اساتذہ کے اپ گریڈیشن کا مسلہ تقریبا حل ہو چکا ہے فاٹا کے اساتذہ کو درپیش تمام مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے ۔حلقہ این اے 46کے ایم این اے حاجی ناصر خان افریدی نے کہا کہ فاٹا میں سب سے ذیادہ نقصان تعلیم کے شعبے میں باڑہ تحصیل کو پہنچ چکا ہے ۔لیکن اب ہم ہمت بہادری کیساتھ مل کر دوبارہ ان سکولوں کو آباد کرینگے آل اساتذہ خیبر ایجنسی کے صدر نصیر شاہ افریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر ایجنسی میں اساتذہ کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے اساتذہ کی اپ گریڈیشن مسلے میں اساتذہ کی ہمت اور پارلمینٹرین کی تعاون کی وجہ سے حل ہوا انہوں نے کہا کہ caالاونس اور ٹیچنگ الا ونس کے مسلے پر ہم بہت جلد عدالت جائنگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے نسبت فاٹا کے اساتذہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں ہمارے شہدا ء کے بچوں کو اسپیشل کوٹہ پر بھرتی کیا جائے ،آخر میں تمام شہداء کیلئے خصو صی دعا کی گئی ۔