دنیا بھر کی طرح صوبائی حکومت تکنیکی تعلیم پر توجہ دی جر رہی ہے :شہرام ترکئی

دنیا بھر کی طرح صوبائی حکومت تکنیکی تعلیم پر توجہ دی جر رہی ہے :شہرام ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ آج ٹیکنیکل ایجو کیشن کا دور ہے اس لئے دنیا بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنیکل وو کیشنل انسٹی ٹیوٹ یارحسین کے سنگ بنیا د کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی اور ایم پی اے محمد علی امیر صاحب بھی موجود تھے۔شہرام خان ترکئی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے سب منصوبے اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے شروع کر رہی ہے ہماری حکومت کی پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیکنیکل ایجوکیشنکے ادارے بنا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ تا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے اپنے نام کی تختیاں تو لگا ئی مگر صرف کرپشن کر نے کے لیے باقی کچھ نہیں کیا سابقہ حکومتوں نے پختونوں کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں سوچا صرف اور صرف اپنے ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے پختون غریب سے غریب تر ہوتا چلا گیا جبکہ پختونوں کے نام نہاد لیڈر امیر ہوتے گئے ۔موجودہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے ادارے بنانے چاہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر بنایا جا سکیان کا کہنا تھا موجودہ صوبائی حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں جن میں کرپشن کا خاتمہ سود کا خاتمہ استاتدہ اور ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنا بڑے اچھے اقدامات ہیں ایم پی اے محمد علی ترکئی نے کہا ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ یارحسین علاقے کی پسماندگی ختم