واپڈا ہاؤسنگ کالونی،بجلی کاٹنے پر رہائشیوں کا آفیسرپرزبردست تشدد

واپڈا ہاؤسنگ کالونی،بجلی کاٹنے پر رہائشیوں کا آفیسرپرزبردست تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)واپڈا ہاؤسنگ کالونی میں بجلی کے ناجائز کنکشن کے ٹرانسفارمر سے بجلی کاٹنے پر کالونی کے رہائشیوں نے واپڈا آفیسر کو شدید زدکوب کرکے تشدد کو نشانہ بنا ڈالا تاہم اعلی آفسران کی مداخلت پر معاملہ تھانے میں نا جاسکا ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤسنگ کالونی کو گرڈ سٹیشن سے نکلنے والے پانچ بجلی کے فیڈرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے گذشتہ روز کینٹ ون کے ٹرانسفارمر سے فراہم کی جانے والے بجلی متعلقہ آفیسر نے کاٹ دی ۔ ان کے جانے کے بعد کالونی کے رہائشیوں نے بجلی دوبارہ بحال کرلی ۔بجلی بحال کرنے کی باز پرس کے لئے جانے والے واپڈا آفیسر کو کالونی کے رہائشیوں نے پکڑ کر زدکوب کیا اور شدید تشد د کو نشانہ بنایا جس پر ان کے موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔متعلقہ آفیسر نے فلفور متعلقہ ایکسین اور کسٹوڈین ایکسین ملک حفیظ سے رابطہ کیا ۔ تاہم ان کی مداخلت پر آفیسر کو رہائشیوں کے خلاف کسی بھی قانونی چارہ جوئی سے روک دیا ۔اس سلسلے میں قائم مقام ایکسین ملک حفیظ سے رابطہ کیا گیا تو ان کے مطابق واپڈا کانونی کے رہائشی واپڈا کے ملازمین ہیں اور ان کو بجلی کی فراہمی واپڈا کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے واپڈا آفیسر پر کئے جانے والے تشدد سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول