وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے ،امیر مقام
پشاور(پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوامیں اللہ کے فضل وکرم اوراپنے قائدمیاں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق تمام پارٹی قائدین اورورکروں کی رہنمائی اورجدوجہدسے مضبوط ترین قوت بنائیں گے،پورے صوبہ(بقیہ نمبر9صفحہ5پر )
خیبرپختونخواسے عوام کی مسلم لیگ(ن)میں جوق درجوق شمولیت محمدنوازشریف کی بہترین پالیسیوں کامظہرہے۔ انہوں نے کہاکہ اختلاف ہرایک کاحق ہے مگرسب کومحمدنوازشریف کی فیصلوں پرمکمل اعتمادہے،ہم سب کاقائدمحمدنوازشریف ہے اور انتخابی نشان شیرہے جوپارٹی کے ہرعہدیداراورکارکن کامشترک ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوااورفاٹاکے عوام گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجواناکے تہہ دل سے شکرگزارہیں جنہوں نے اپنے نجی دورے کے گوناگومصروفیات سے وقت نکال کرکارکنوں سے ملاقات کی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنرپنجاب کے اعزازمیں سرانجام خان کی طرف سے حیات آباداوراپنی طرف سے پشاورصدرمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا،مرکزی سینئرنائب صدرسرانجام خان،صوبائی صدرپیرصابرشاہ،ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ،ممبرصوبائی اسمبلی رشاد خان سمیت دیگرکارکنان بھی شریک تھے۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ سرانجام خان اورسبحان فعال ہونے پردلی خوشی ہوئی ہے اورصوبے میں مسلم لیگ(ن)کی بقاء اورساکھ کوقائم رکھنے ان کے خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین کوجہاں بھی اس کارکن کی ضرورت ہوہمہ وقت حاضر پائیں گے،پارٹی کی استحکام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔