پینے کے پانی میں رحیمیا ر خان شوگر ملز کے کیمیکل کی آمیزش ‘ متاثرین کا مظاہرہ
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آر وائی کے شوگر ملز کے گرد ونواح میں رہنے والے درجنوں بستیوں کے مکینوں نے پینے کے پانی کے کھال میں مل کا زہریلا پانی چھوڑنے پر مل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین نے شوگرمل انتظامیہ کے خلاف اور ایم این اے خسروبختیارکیخلاف شدید نعرے بازی کی اورالزام لگایاکہ ان کے علاقے کے۹افراد زہریلے پانی کیوجہ سے مرچکے ہیںآر وائی کے شوگرملزرکن آباد کے گرد ونواح کی بستیوں بستی کھوکھراں،بستی پرارہ،بستی ڈوڈی(بقیہ نمبر10صفحہ5پر )
سمیت دیگر بستیوں کے درجنوں مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاہے مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے احتجاجی افراد اللہ بخش‘ پیر بخش‘ غلام حیدر‘محمدظفر‘رشید احمد‘ عبدالقادر‘10 سالہ متاثرہ عدیل نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے علاقہ میں4ہزار کے قریب نفوس جس پانی کے سرکاری کھال سے پانی پیتے ہیں اس میں ملز انتظامیہ نے مل کازہریلے کیمیکل والاپانی چھوڑ دیا ہے جس کی بدبو اور تعفن کیوجہ سانس لینا بھی دشوارہو چکاہے احتجاجی افرادنے مطالبہ کیاکہ فوری طورپرپینے کے پانی میں شوگرملز کازہریلا پانی ملانے کاسلسلہ بندکیاجائے اور کھلے عام مل کی گرم راکھ کے گردبھی حفاظی باڑقائم کی جائے۔
زہریلاپانی