ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ‘ ساتھی زخمی ہوگئے

ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ‘ ساتھی زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی ‘ میلسی ‘ قطب پور ‘ رحیم یار خان ( نمائندگان ) موٹر سائیکل سواروں کی دیگر سواریوں سے ٹکر ‘ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب ملتان روڈ پیر مراد کے قریب ڈالہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ، جس کے نتیجے میں نواحی گاؤں 61دبلیوبی کا رہا ئشی موٹر سائیکل سوار کامران موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا دوست شدید زخمی ہو گیا جس پر مقامی افراد نے مقامی ہسپتال شفٹ کردیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈالہ ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ میلسی سے (بقیہ نمبر11صفحہ5پر )
نمائندہ پاکستان کے مطابق دوکوٹہ کا رہائشی عبد الغفور اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ میلسی آیا ہوا تھا واپس گھر جاتے ہوئے محلہ ریاض آباد کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر مار دی جس سے عبد الغفور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں ۔ قطب پور سے نامہ نگار کے مطابق 132دس آر کا فیض بخش اپنی موٹر سائیکل پر دوساتھیوں عرفان اور عمران کے ہمراہ ملتان مزدوری کے لیے جا رہاتھا کہ دنیاپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتا ملتان کی جانب سے آنیوالے مزدا سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ دونوں ساتھیوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جن پورکا15سالہ نسیم احمداپنے بھائی ناصربھٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرلیاقت پورآرہاتھاکہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوارریاض احمدسے ان کی ٹکرہوگئی۔جس سے نسیم احمدشدیدزخمی ہوکرموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔جبکہ ناصرعلی اورریاض شدیدزخمی ہوگئے ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ظاہر پیر کارہائشی70سالہ اللہ بخش جو کہ سڑک کراس کررہاتھا کہ اسی دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے بے قابوہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عمررسیدہ اللہ بخش شدید زخمی ہوگیا جسے موقع پر موجود افراد نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود عمررسیدہ اللہ بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
حادثات