پابندی کے نوٹیفکیشن کے باوجود اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری

پابندی کے نوٹیفکیشن کے باوجود اساتذہ کے تبادلوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے باوجود تبادلے کئے جا رہے ہیں ‘ تفیصل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں 6دسمبر کو اساتذہ کے تبادلوں پر پھر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ‘اس پر (بقیہ نمبر13صفحہ5پر )
حکومت کو بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کے کیسز ابھی زیر التوا ہیں تو حکومت پنجاب نے ایک اور موقع دیتے ہوئے 9دسمبر تک تبادلوں کے زیر التوا کیسز نمٹانے کا حکم دیا ‘جس کے بعد 10دسمبر کو اساتذہ کے تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اس حکم پر عملدر آمد کرنے کا حکم دیا لیکن معلوم ہوا ہے کہ مختلف اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز پچھلی تاریخوں میں کئے جارہے ہیں ‘ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 2 سال کے بعد اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھائی تھی جو اب پھرلگا دی گئی ہے۔