پنجاب کے580گرلز و بوائز،25 کامرس کالجز میں لائبریرین کی600 خالی اسامیوں پر آئندہ سال فروری میں بھرتی کی جائیگی
ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب کے 580گرلز و بوائز اور 25کامرس کالجز میں لائبریرین کی 600خالی اسامیوں پر آئندہ سال فروری میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی ‘پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے (بقیہ نمبر12صفحہ5پر )
کی تاریخ میں پہلی بار پروفیسرز اور لیکچررز کے سروس سٹرکچر کی طرح لائبریرینز کو بھی سکیل18‘19‘20میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی ‘ اس سے قبل لائبریرینز گریڈ 16میں بھرتی ہو کر گریڈ17میں ہی ریٹائر ہو جاتے تھے‘اب لائبریرین کو براہ راست گریڈ17میں بھرتی کیا جائے گا ‘اس فیصلے سے لائبریرینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے‘واضح رہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 16مختلف گرلز کالجز کی 16خواتین لائبریرینز کو گریڈ17 سے 18میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ بوائز کالجز کے 19لائبریرینز کو بھی گریڈ 17سے 18میں ترقی دے دی گئی ہے۔