راجن پور ‘ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر 4 امیدواروں کے کاغذات مسترد

راجن پور ‘ اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر 4 امیدواروں کے کاغذات مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور،میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کے مسلم لیگ ن کے نامزد چیئر مین حمزہ کمال فرید ،،سبطین شاہ ، وائس چئیر مین ،راناثناء اللہ چئیر مین ،حاجی عبدالروف وائس چئیر مین کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ریٹر ننگ آفیسر ثناء اللہ سہرا نی کے مطابق مذکورہ چیئر مینوں نے اپنے اثا ثہ جات درست ظاہر نہ کئے ہیں جس کی بناء پر ان کے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں ریٹر ننگ آفیسر کے مطابق اگر مسترد شدہ اُمیدوار ڈسٹر کٹ اینڈسیشن جج کے پاس اپیل کرتے ہیں تو اپیل فیصلہ کے بعد ہی (بقیہ نمبر25صفحہ5پر )
الیکشن کی کاروائی شروع کی جائیگی واضح رہے کہ جام پور ،فاضل پور اورراجن پور کی میونسپل کمیٹیوں کے چئیر مین اور وائس چئیر مین بلا مقا بلہ منتخب ہو چکے ہیں کوٹ مٹھن میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک کے اُمیدوار چیئر مین را ناثناء اللہ وائس چیئر مین حاجی عبدالروف ،ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی جانب سے پینل چیئر مین میونسپل کمیٹی حمزہ کمال فرید اور سبین شاہ سمیت تینوں چیئر مینوں کے کاغذات اثا ثہ جات چھپا نے کی بنیاد پر مسترد کئے گئے ہیں دوسری جانب جام پور سے چئیر مین حاجی اکرم قریشی ،فاضل پور سے مزمل بخاری پاکستان تحریک انصاف اورراجن پور سے ن لیگ کے کنور کمال اختر بلا مقابلہ چیئر مین اور چوہدری محمد نعیم اختر ایڈووکیٹ وائس چیئر مین منتخب ہو چکے ہیں ۔