توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایران کی کافی مدد حاصل ہے،اعجاز الحق

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ایران کی کافی مدد حاصل ہے،اعجاز الحق

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)پاک ایران تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔پاکستان ایران کے ساتھ بہترین دو طرفہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔پاکستان کی موجودہ حکومت کسی بھی بیرونی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر ایران کے ساتھ مزید خوشگوار تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر کاربند ہے،ایران سے پاکستان کو توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کافی مدد حاصل ہے۔ایران مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے قابل قدر کردار ادا کر سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے سر براہ سابق وفاقی وزیر و (بقیہ نمبر26صفحہ5پر )

ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق اپنے ایک ہفتہ کا دورہء ایران مکمل کر کے وطن واپسی پر سینئر صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے دورہ ایران کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے تجارتی وفد کے دورہ سے ایران کے ساتھ تجارتی سر گرمیاں مزید بحال ہو جائیں گی۔پاک ایران تعلقات میں اضافہ نہ صرف خطے میں استحکام بلکہ دونوں ملکوں کی عوام کے مفاد میں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر