شادی تقریبات10بجے تک ختم نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شادی کی تقریبات 10بجے تک ختم نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں اورتحصیل (بقیہ نمبر32صفحہ5پر )
میونسپل ایڈمنسٹریٹرزکوہدایت جاری کی ہے وہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظراپنے اضلاع میں ہوٹلوں، میرج ہالز، پارکس اورپبلک مقامات میں ہونے والی شادیوں کی تقریبات کورات 10بجے تک اختتام پذیرکے لیے مؤثرکارروائیاں عمل میں لائی جائیں احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں ضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔