ایم ڈی اے افسر بجلی چوری کر تے پکڑا گیا ‘ ایک لاکھ60 ہزار جرمانہ
ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان ترقیاتی ادارہ(ایم ڈی اے)کا لینڈ کنٹرول آفیسر اکرام عزیز بلوچ بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا سب ڈویژنل آفیسر میپکو نواں شہر سب ڈویژن نے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر صدارتی آرڈیننس(ترمیمی)2014ء کی زیر دفعہ462 Jکے تحت مقدمہ درج کروادیا بجلی چور افسر کو ایک لاکھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے (بقیہ نمبر46صفحہ5پر )
ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردےئے ہیں ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن مہر عارف سیال نے ایک اطلاع پر میٹر انسپکٹر سہیل احمد‘ سرکل ٹیم کے اعجاز احمد‘ میٹر اینڈ ٹیسٹنگ انسپکٹر اور سٹاف کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ڈائریکٹر تار لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی ٹیم نے 5میٹر تار اور دیگر آلات قبضہ میں لے کر پولیس کو مزید کارروائی کرنے کے لئے حوالے کردےئے ہیں صارف کے اکاؤنٹ نمبر پر مبینہ طور پر دو سال قبل بھی بجلی چوری پکڑی گئی تھی جس پر بجلی چور عارف کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور بجلی چورنے مستقبل میں بجلی چوری نہ کرنے کا اقرار نامہ بھی پیش کیا تھا۔