رحیمیار خان ‘ نئی نویلی دلہن پر شوہر اور سسر کا تشدد ‘ زہر پلا دیا ‘ مر گئی

رحیمیار خان ‘ نئی نویلی دلہن پر شوہر اور سسر کا تشدد ‘ زہر پلا دیا ‘ مر گئی

رحیم یارخان(بیورونیوز)نئی نویلی دلہن کو شوہر اورسسر ملزمان نے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زبردستی زہریلا سپرے پلاکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ والد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کوٹ سمابہ نے شوہر اور سسر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا کارروائی شروع ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز مسکین آباد کوٹ سمابہ کے رہائشی صابر حسین نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کی20سالہ بیٹی رابعہ سمیرا کی شادی چک77این پی کے رہائشی محمد عدیل نامی شخص سے8(بقیہ نمبر48صفحہ5پر )

ماہ قبل ہوئی تھی جوکہ نامعلوم وجوہات پر وہ اس کی بیٹی رابعہ سمیرا کے ساتھ مار پیٹ کرتاتھا جس کی شکایت پر اس نے اپنے داماد محمدعدیل کوبرا بھلا کہاجس کی رنجش پر اس کے شوہر ملزم محمدعدیل نے اپنے والد ملزم نذیراحمد کی مدد سے بیٹی رابعہ سمیرا کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زبردستی زہریلا سپرے پلادیا ۔ ہمسایوں کی اطلاع پر وہ بیٹی رابعہ سمیرا کے گھر پہنچ گیا جہاں اسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رابعہ سمیرا جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی۔ متاثرہ والد صابر حسین کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کوٹ سمابہ نے ملزمان محمدعیل اور سسر نذیر احمدکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاکارروائی شروع ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر