جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)پورے ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آج جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ضلعی پولیس نے ضلع بھر میں میلاد کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تاجدار مدینہ حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کو شایان شان منانے کیلئے ضلع ڈیرہ میں مختلف جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر کو پانچ سیکٹر میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کو انجارچ ڈی ایس پیکو بنادیا ہے جبکہ سیکورٹی کو مذید بہتر بنانے اور مانیٹرنگ سسٹم کو برقرار رکھنے کیلئے دو سیکٹرز کیلئے الگ الگ ایس پی رینک کے آفیسر تعنیات کئے ہیں ۔عیدمیلاد النبی ﷺ کے بڑے جلوس ڈیرہ شہر سے دو تحصیل پہاڑ پور سے نو تحصیل کلاچی سے تین یوسی یارک سے دو اور تحصیل پروآ سے دو روایتی جلوس برآمد ہونگے ۔جلوس کے دوران تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا ۔پولیس کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ سراغ رساں کتے بھی جلوس کے ہمراہ ہونگے ۔جو جلوسوں کے راستوں کو چیک کرینگے ۔پولیس لائن میں پولیس کنٹرول روم بھی بنادیا ہے ۔