بجلی کی 16سے 18گھنٹ ؁ بندش، پانی نایاب ہو گیا، امور زندگی درہم برہم

بجلی کی 16سے 18گھنٹ ؁ بندش، پانی نایاب ہو گیا، امور زندگی درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن ‘ وہاڑی ‘ بوریوالا ‘ عبدالحکیم ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) چھٹی کے دن اور بجلی کا استعمال انتہائی کم ہو جانے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ پر شہری سراپا احتجاج ‘ پانی نایاب ‘ لوگ نلکے والے گھروں سے پانی بھر بھر کے لاتے رہے ۔ ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق میپکو کے132کے وی بوسن روڈ گرڈ سٹیشن پر40MVAکے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں8فیڈرز سے بجلی کی فراہمی8 سے16گھنٹے تک بند رہی جس سے صارفین بدترین اذیت و کرب کا شکار رہے۔ اتوار کی چھٹی کے روز بجلی کی طویل ترین بندش نے شہریوں‘ گھریلو صارفین‘ بالخصوص تاجروں کو رلا کر رکھ دیا نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے آبادی کے بڑے حصے کو بغیر پیشگی اطلاع اور آگاہی فراہم کئے گھنٹوں بجلی بند رکھی گئی ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق سردی اور دھند کی شد ت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا حکام نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کردیا ہے اور دورانیہ میں دن بدن اضافہ ہونے لگا اور رات کے وقت مسلسل کئی گھنٹے بجلی بندرکھی جا تی ہے اور صبح کوپانی نہ ہونے کی وجہ سے نما زفخر کی ادائیگی میں مشکلات پیش آتیں ہیں اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں اجمل ساقی ، راجہ وارث علی ، ظفر اقبال بگو ، ملک محمدافضل ، چودھری اختر، رانا محمد اکرام ، راشد عمران ، شکیل احمد ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی ولادت کا مبارک مہینہ ہے مسلمان عبادات کرتے ہیں مگر واپڈا حکا م نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی بددعائیں لے رہے ہیں۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بورے والا اور گرد ونواح میں 12 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا گھروں اور مساجدسے پانی ختم ہو گیا غسل اور پینے کے لیئے شہری بالٹیاں اْٹھا کر پانی کی تلاش میں ادھر اْدھر گھومتے رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے رات 12 بجے سے لے کر صبح 1 بجے تک گریڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی بندش کے باعث بورے والا شہر اور گردو نوح کے سینکڑوں چکوک میں بجلی کی سپلائی معطل رہی جس سے رات بھر اندھیرا چھایا رہا مساجد اور گھروں میں پانی کی ٹینکیوں سے پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا مساجد میں نمازیوں کو وضو اور غسل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا گھروں میں بجلی نہ ہونے کہ وجہ صبح کے وقت سکولوں اور دفاترمیں جانے کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا رہا پینے کا پانی بھی گھروں سے پانی ختم ہو گیا شہری بالٹیاں اور پانی کے کین ہاتھوں میں لیئے پانی کی تلاش میں ادھر اْدھر گھومتے رہے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ڈاکٹروں کو آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑے ۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار کے مطابق عبدالحکیم اور پورا علاقہ میں ۷۱ ،گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش سے مسجدوں اور گھروں میں پانی نایاب سیل فون ڈیڈ ہو گئے، رابطے ختم بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ دھند کی وجہ سے کاروبار چوپٹ، واپڈا نے فون بند کر دئے رات نو بجے بند ہونے والی بجلی اگلے دن کو دو بجے تشریف لائی ، بڑے بڑے گھروں والے ہینڈ پمپ والے گھروں سے پانی لا کر استعما ل کرتے رہے ،دھند اور سردی کی وجہ سے بازار ویران ہو گئے،بتایا جاتاہے کہ مزید دو دن موسم اسی طرح رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔