تبدیلی مذہب سے متعلق قانون آئین سے متصادم ہے۔دردانہ صدیقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لئے رحمت و برکت کا باعث ہے۔ اس ماہ جلیل میں وہ پاک اور بابرکت ہستی تشریف لائی جسکی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہدایت کا سر چشمہ اور زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ربیع الاول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک کی تقریبات مناتے ہوئے ہمیں یہ بات ضرور سوچنی چاہئیے کہ آج ہم بحیثیت امت مسلمہ کیا وہ مقصد عظیم پورا کر رہے ہیں جو محسن انسانیتؐ کے اس عالم میں آنے کا موجب تھا؟ کیا ہم سیرت رسولؐ اورنظام اسلام کی آبیاری و بحالی کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے اپنے فرائض پہچان رہے ہیں ؟