ڈیفنس ، سلنڈر دھماکہ ،2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ڈیفنس فیز 5 میں رہائشی عمارت کی دسویں منزل کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں انہیں صرف ابتدائی طبی امدا مل سکی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو سول ہسپتال برن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث زخمیوں کا جسم جھلس گیا ہے۔