سدھوم پریس کلب رستم کے سالانہ انتخابات مکمل:محمد جاوید صدر منتخب

سدھوم پریس کلب رستم کے سالانہ انتخابات مکمل:محمد جاوید صدر منتخب

رستم(نمائندہ پاکستان) سدھوم پریس کلب رستم کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے، محمد جاوید صابر صدر جبکہ عُزیر علی نعمانی جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری محمد سہراب خاکسار منتخب ہوگئے ۔اس سلسلے میں سدھوم پریس کلب رستم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات الیکشن کمیشن انتخابات محمد جاوید صابر نے کی جس کے مطابق برائے سال 2017کے لئے صدر محمد جاوید صابر، نائب صدر عتیق الرحمان،جنرل سیکرٹری عُزیر علی نعمانی ، جائنٹ سیکرٹری عثمان علی باچہ جبکہ فنانس سیکرٹری محمد سہراب خاکسار منتخب کئے گئے نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس لئے ہم اس مقدس پیشے کی پیش نظر عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر زرد صحافت کا خاتمہ کریں گے اور ساتھ ہی عوام کے مسائل حکمران اور ایوانوں تک پہنچائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر