کسی بھی کرپٹ اوربدعنوان عناصرکونہیں بخشاجائے گا:وزیر اعلیٰ

کسی بھی کرپٹ اوربدعنوان عناصرکونہیں بخشاجائے گا:وزیر اعلیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہریپور(بیورورپورٹ)وزیراعلی ٰخیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے ضلع ناظم عادل اسلام اورایم پی اے سے ملاقات میں کہاہے کہ ضلع ہریپورمیں کسی بھی کرپٹ اوربدعنوان عناصرکونہیں بخشاجائے گاضلع ناظم عادل اسلام نے وزیراعلیٰ کواپنی ضلعی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتایاکہ ہم نے ضلع کونسل کی اکاؤنٹس کمیٹی کوتمام ضلعی دفاترکے اکاؤنٹس اوراخراجات کے آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جووہ احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پرپرویزخٹک نے کہاکہ اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ کووزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں برائے مزیدکاروائی بھیجاجائے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم عادل اسلام کومزیدہدایات جاری کیں کہ وہ ضلع کے اندرتمام دفاترکی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کریں اس کی رپورٹ بھی باقاعدگی سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوبھیجی جائے اورضلع کے اندرکرپٹ افسران اورماتحت عملہ کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔