صوبا ئی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی، سینیٹر زاہد خان

صوبا ئی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی، سینیٹر زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ( بیو رو رپو رٹ ) صوبا ئی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ،ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے کی بجا ئے اپنے منصوبے شر و ع کر یں ،ان خیا لا ت کا اظہار ااے این پی کے مرکزی تر جمان و سابق سینیٹر زاہد خان نے ملا کنڈ پائین شمولیتی اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر درجنوں عماید ین و مشران نے جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی اور پی پی پی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پار ٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ زاہد خان نے علاقہ کوقدرتی گیس ،بجلی ٹرانسفامرز ،کھمبوں و غیرہ کی فرا ہمی کے بھی اعلانا ت کئے، اپنے خطاب میں زاہد خان ،ڈسٹر کٹ کونسلر انجنےئرمختیار ،ملک سجاد خان ،آصف عزیز ، یو سی چےئر مین اختر زیب و غیرہ نے کہا کہ دیر لو ئیر کو قد ر تی گیس کی فراہمی ،یو نیور سٹی کمپس ،چکدرہ تا تیمرگرہ سڑک سمیت با چا خان اور پی ڈی کی تعمیر اے این پی دور کے منصو بے ہے ،مرکز ی تر جمان زاہد خان نے وا ضح کیا کہ موجودہ صو با ئی حکومت تمام محاذ و ں پر بری طر ح ناکام ہو چکی ہے ، خزانہ خالی اور سر کاری ملا ز مین کو تنخوا ہیں د ینے کے لئے جی پی فنڈز سے کٹوتی کی جارہی ہیں 4 سال گز ر نے کے با وجود صو بے میں کو ئی بھی میگا پرا جیکٹ شرو ع کر نے کی بجا ئے ہمارے دور کے منصو بو ں پر تختیاں لگا رہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی خود مختاری ،این ایف سی ایوار ڈ کا حصول ،صو بے کا نام اے این پی دور کے کار نا مے ہے ، جبکہ پا ئید ار امن کے لئے 800سے زاید پار ٹی کارکنوں کی قر با نی تار یخ میں یاد ر کھی جا ئیگی ،انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان اور سراج الحق کرپشن خاتمے کے خلاف تحریک چلارہے ہیں لیکن وہ اپنے وزراء کی کرپشن پر خاموش ہیں، صوبائی حکومت نے کرپشن کے الزامات پر قومی وطن پارٹی کے وزراء کو کابینہ سے نکالا اور احتساب کے بغیر دوبارہ ان کو حکومت میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سی پیک منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کردیا ہے اور 146ارب ڈالر کے منصوبے میں خیبر پختونخوا کے حصے میں خاطر خوا فائدہ نہیں آیا اس لئے عوامی نیشنل پارٹی سی پیک میں پختونوں کے ساتھ ناانصافی کو برداشت نہیں کریگی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی حد تک جائیگی،انہو ں نے کہا کہ افغانستا ن سے پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، پاکستان اور افغانستان اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کریں، بھارت ایک طرف سرحدوں پر بمباری کرکے معصوم پاکستانی شہریوں کو شہید کررہا ہے اور اس کے لئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت نے اپنے ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے ساتھ ملحق سرحد کو بند کردیا ہے جو مرکزی حکومت کا دوہرا معیار ہے۔