آصف علی زرداری کی پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد

Dec 12, 2016


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پوری قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ آج کے روز ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے دو اسباق کو یاد رکھنے کی سخت ضرورت ہے اور یہ دو سبق برداشت اور ایک دوسرے کے درمیان سمجھ اور بھائی چارہ ہے اور ان کا پیغام تمام زمانوں اور تمام جغرافیائی سرحدوں کے پار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جتنی ضرورت برداشت اور ایک دوسرے کے سمجھنے کی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی کیونکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں برداشت اور ہمہ جہتی کم ہوتی جا رہی ہے۔ آج ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کا یوم پیدائش منا رہے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ محبت اور خاکساری کو سمجھ کر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کریں۔ سابق صدر نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے

مزیدخبریں