ملک عمران کا جہاز حادثے پر رنج و غم کا اظہار

ملک عمران کا جہاز حادثے پر رنج و غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیوروپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے پی آئی اے کے جہاز کریش ہونے کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے میں سوار سارے مسافر خاص کر تبلیغی امیر جنید جمشید کی روحوں کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں جب کہ لواحقین کو اللہ پاک صبر و جمیل عطاء فر مائیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج کل عظیم آزمائشوں سے گزر رہا ہے ہر طرف خشک سالی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جب کہ دوسری طرف عظیم دینی شخصیات حادثوں کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ آپس میں رنجشیں ختم کر کے ملک کی بقاء کے لئے سوچے انہوں نے جنید جمشید اور دیگر شہداء کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دُعا بھی کی#