قائداعظم نے کرپشن کو ایک لعنت قرار دیا ،سعد اللہ خان

قائداعظم نے کرپشن کو ایک لعنت قرار دیا ،سعد اللہ خان

پشاور) پاکستان نیوز(قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹرسعداللہ خان نے کہاہے کہ جس طرح قائدملت محمدعلی جناح نے اپنی پہلی تقریرمیں بدعنوانی کوایک لعنت قراردیاتھاتاہم آج بھی ہمیں بدعنوانی کونہ صرف ایک ناسورکی نظرسے دیکھناہے بلکہ اس کے تدارک کیلئے ہرفردکواپنے حجم کے مطابق کرداربھی اداکرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے باعث نہ صرف معاشی ترقی وسماجی بہبودبلکہ ترقی اورخوشحالی کاسفربھی متاثرہوتاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پرسٹن یونیورسٹی پشاورمیں بدعنوانی تدارک کے مناسبت سے ایک سمینارمیں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپرسٹن یونیورسٹی پروفیسراورطلباء وطالبات بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔ڈپٹی ڈائریکٹرسعداللہ نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ملک بھرمیں بدعنوان عناصرکیخلاف قانونی دائرہ اختیارمیں رہتے ہوئے ایک فریم ورک پر عمل پیراہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی تجویزپرسارک ممالک کے انٹی کرپشن سربراہان کاسمینار منعقدکیاگیاکیونکہ بدعنوانی کسی ایک ملک کامسئلہ نہیںیہ ایک ایساوائرس ہے جوملک کی مستحکم بنیادوں کودیمک کی طرح چاٹ رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورونے صوبائی حکومتوں اورسول سوسائٹی کے تعاون سے کردارسازی پرتوجہ مرکوزکرتے ہوئے سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں کی سطح پرتقریباً20ہزارکریکٹربلڈنگ سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے اور جب کردارسازی پرتوجہ دی جائے توبدعنوانی کے امکانات بھی کم ہوجائینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر