ملتان ائرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

ملتان ائرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پی آئی اے ، اے ٹی آر (581 )فلائٹ کے ٹیک آف کے دوران انجن میں آگ لگ گئی ۔ پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث طیارہ تباہ ہونے سے بچ گیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ رات پی آئی اے اے ٹی آر 581 کی فلائٹ نے ملتان سے کراچی کیلئے اڑان بھری اسی دوران پائلٹ کی نظر انجن پر پڑی جس میں آگ لگی ہوئی تھی ۔پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارہ کو فوری طور پر لینڈ کیا ۔بعد ازاں ائیر پورٹ انتظامیہ نے طیارہ میں بیٹھے مسافروں کو با حفاطت اتار کر پی آئی کے دوسرے طیارے میں روانہ کردیا۔