صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تخت بھائی کے انتخابات زاہد زرگر صدر منتخب

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تخت بھائی کے انتخابات زاہد زرگر صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تخت بھائی کے دو سالہ انتخابات مکمل ہو گئے جس میں زاہد زرگربھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فرمان علی زرگر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تخت بھائی کے دو سالہ صدارت کے لیے انتخابات اتوار کے روز ٹی ایم اے تخت بھائی میں منعقد ہوئے ۔انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی لطیف خان اورنگران صدر ملک جمشید خا ن نے انجام دئے۔ صدارت کے عہدے کے لیے دو امیدواروں زاہد زرگر اور سید قیوم سدا کے درمیان مقابلہ ہو ا ۔پولنگ انتہائی پر امن ماحول میں صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک ہوئیں۔جس میں امیدواروں سمیت ان کے سپورٹرز نے انتہائی پر امن ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پولنگ کے اختتام پر گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی لطیف خان اور نگران صدر جمشید خان نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز خان مہمند اور بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔انتخابی نتائج کے مطابق زاہد زرگر 77ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل سید قیوم سدا نے 46ووٹ حاصل کیے ۔انتخابات میں کل 130ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں تین ووٹ مستردکیے گئے ۔یا د رہے کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فرمان علی زرگر پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔