جشن عید میلاد النبی ﷺ، دن کا آغاز صو بائی دارلحکومت میں21,21جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے ہوا

جشن عید میلاد النبی ﷺ، دن کا آغاز صو بائی دارلحکومت میں21,21جبکہ وفاقی ...
جشن عید میلاد النبی ﷺ، دن کا آغاز صو بائی دارلحکومت میں21,21جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میںدن کا آغاز چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21جبکہ وفاقی دارلحکومت میں 31توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور میں محفوظ شہید گریڑن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نے اکیس توپوں کی سلامی دی۔
لاہور میں محفوظ شہید گریژن پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نے اکیس توپوں کی سلامی دے کر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح بہاراں کا آغاز کیا۔ نماز فجر کے بعد قران پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پرپاک فوج کی جانب سے رحمت العالمیں حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اکیس توپوں کی سلامی دے کرخراج عقیدت پیش کیا گیا اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
سرکار کی آمد پر آج شہر شہر گلیاں بازار سج گئے اور ہر کوئی خوشی سے جشن منا رہا ہے۔ پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں فوجی جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی پیش کی۔ کراچی میں ملیر کینٹ میں اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی جبکہ کوئٹہ چھاو¿نی میں بھی اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
یادرہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی سے قبل ہی ان کے قادیانی ہونے کے بارے میں بے بنیادپراپیگنڈا شروع کردیاگیالیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں تھی اور اس کا عملی ثبوت بھی مل چکا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -