پاکستان حرکتوں سے باز نہ آیا تو 10 ٹکڑے ہو جائیں گے، راج ناتھ کی گیدڑ بھبکی

پاکستان حرکتوں سے باز نہ آیا تو 10 ٹکڑے ہو جائیں گے، راج ناتھ کی گیدڑ بھبکی
پاکستان حرکتوں سے باز نہ آیا تو 10 ٹکڑے ہو جائیں گے، راج ناتھ کی گیدڑ بھبکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) امن دشمن مودی سرکار پاکستان کے نرم رویئے کو اس کی کمزوری سمجھنے لگی۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی۔ راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کے دو ٹکرے ہو گئے، باز نہ آیا تو دس ٹکڑے ہو جائیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھی بے بنیاد الزام لگا دیا اور تعلقات میں دراڑ کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے بھارت نے انکار کیا اور پاکستان کی جانب سے بار بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود بات چیت سے بھی دور بھاگ رہا ہے۔