حالی روڈ پر نجی بینک سے چور 8 کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر فرار

حالی روڈ پر نجی بینک سے چور 8 کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر فرار
حالی روڈ پر نجی بینک سے چور 8 کروڑ روپے سے زائد رقم لے کر فرار

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالی روڈ پر نجی بینک سے چور کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات حالی روڈ پر نجی بینک میں ہوئی اور چور غیر ملکی کرنسی سمیت 8 کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے لگتا ہے، چوری اتوار اور پیر کی رات ہوئی اور چوری کی گئی رقم میں زیادہ تر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے واردارت سے فنگر پرنٹس سمیت شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق نجی بینک اتوار کو ہفتہ وار چھٹی اور آج عید میلاد النبیﷺ کی چھٹی کی وجہ سے بند تھا ۔

مزید : کوئٹہ