چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری چالوکر دیا گیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے بھی منسلک

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری چالوکر دیا گیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے بھی منسلک
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری چالوکر دیا گیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے بھی منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی (آن لائن) نو تعمیر شدہ 350میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل چشمہ نیوکلیئر پاورپلانٹ سی تھری (چشمہ ایٹمی بجلی گھر 3)کوچالو کر دیا گیا جس سے ابتدا ہی میں کامیابی سے340 میگا واٹ بجلی حاصل کی جانے لگی ہے پلانٹ کو پہلے چینی انجینیئرز نے چالو کیا بعد ازاں پاکستانی انجینیئروں نے کامیابی سے چالو کر رکھا ہے اور نیشنل گرڈ سسٹم سے بھی منسلک کر لیا.

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ہی اس پلانٹ کا باقائدہ افتتاح ہوگا دریں اثناءچشمہ ایٹمی بجلی گھر سی ٹو سالانہ مرمت اور ایندھن کی تبدیلی کے لیئے تاحال بند ہے چشمہ ایٹمی بجلی گھر فور بھی مکمل اور تیار ہے جبکہ1000 میگا واٹ کے یونٹ 5 کی تعمیر کے کام کا افتتاح بھی جلد ہو گا۔ادھر دریائے سندھ میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداوار متاثر ہے اور اسکی پیداوار 184 کی بجائے 90میگا واٹ رہ گئی ہے۔

مزید :

میانوالی -