جے للیتا کے انتقال کی خبر سن کر تامل ناڈو میں 470 افراد صدمے سے مر گئے، حکمران جماعت
چنائی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکمران جماعت ”اے آئی اے ڈی ایم کے“ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ہر دلعزیز وزیراعلی جے للتا کے انتقال کی خبر سن کر صدمے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں 470 افراد انتقال کر گئے۔ پارٹی نے ان افراد کیلئے فی کس 3 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ انکے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز قائم کر دیاگیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق 6 افراد نے اماں کی موت کی خبر سنکر خودکشی کر لی۔