پاکستانی جنرل طیب اعظم کی جگہ چینی جنرل وانگ امن فورس کے کمانڈر مقرر
نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے گذشتہ روز چین کے میجر جنرل وانگ ڑیاو جن کو اقوام متحدہ کی امن فورس کا کمانڈر برائے مغربی سہارا مقرر کردیا ہے، میجر جنرل وانگ پاکستان کے میجر جنرل محمد طیب اعظم کی جگہ سنبھالیں گے، جن کی تعیناتی کی مدت 7نومبر 2016کو ختم ہوگئی تھی، جنرل وانگ مغربی سہارا میں ریفرنڈم کی نگرانی کریں گے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی بریفنگ میں بتائی ہے۔