طیارہ حادثہ،تحقیقات کیلئے فرانس کی خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

طیارہ حادثہ،تحقیقات کیلئے فرانس کی خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی
طیارہ حادثہ،تحقیقات کیلئے فرانس کی خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ حویلیاں کی تحقیقات کیلئے فرانس کی خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی ۔تفصیلات کے مطابق فرانس سے آنی والی خصوصی ٹیم میں اے ٹی آر بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے ماہرین بھی شامل ہیں جو کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقا ت میں تعاون کرے گی اور طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کی جانچ پڑتال بھی کرے گی ۔خصوصی ٹیم طیارہ حادثہ کی جگہ کا دورہ بھی کرے گی ۔واضح رہے کہ حویلیاں میں اے ٹی آر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید سمیت دیگر 47افراد سوار تھے ۔

مزید : راولپنڈی