پی آئی اے کا تمام اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈاﺅن ٹیسٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے شیک ڈاو¿ن ٹیسٹ کے احکامات کے بعد پی آئی اے نے اے ٹی آر کی تمام پروازیں جزوی طور پر معطل کرنے اور تمام طیارے گراو¿نڈ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سے مقامی میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پی آئی اے کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ ایئرلائن نے اپنے طور پر طیاروں کو گراو¿نڈ کرنے کا فیصلے کیا ہے تاکہ وہ یہ ٹیسٹ مکمل کروا سکیں۔گذشتہ رات پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر 72 طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کے پائلٹ نے پرواز کو واپس گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔اس واقعے کے بعد پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے اس مخصوص طیارے کو جس کی رجسٹریشن ہے گراو¿نڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔عارضی طور پر گراو¿نڈ کرنے کے فیصلے سے پی آئی اے کی ملک کے چھوٹے ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں متاثر ہوں گی جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجودڑو، ڑوب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسمعیٰل خان، چترال اور گلگت کے لیے پروازیں شامل ہیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام طیاروں کی کلیئرنس کے بعد ہی پروازوں کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔