دنیا کی طویل ترین سرنگ گوٹہارڈ بیس ٹنل کھول دی گئی
زیورخ(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے طویل سرنگ گوٹہارڈ بیس ٹنل ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب سے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہے، افتتاح کے لیے ریل گاڑی سوس شہر زیورچ سے لوگانو کے لیے روانہ ہوئی، اب روزانہ تقریبا 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی، 57 کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں 20 منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔