کوہلی کی ڈبل سنچری، سہواگ کا حکومت کو 200 کا نوٹ جاری کرنے کا مشورہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی رواں برس تیسری ڈبل سنچری سامنے آنے پر سابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے حکومت سے 200 کا نوٹ جاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری کے حوالے سے حکومت کو 200 روپے کا نوٹ جاری کرنا چاہیے۔ کوہلی کی سنچری سے صرف سہواگ ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ سری لنکا کے سابق کپتان رسل آرنلڈ بھی ان کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کوہلی کو رواں برس تین ڈبل سنچریاں سکول کرنے والا پہلا بھارتی کرکٹر بننے پر بھی مبارکباد سے نوازا۔