مظفر گڑھ: نواسے کی تشدد سے ہلاکت، ماں نے بیٹی قتل کردی

مظفر گڑھ: نواسے کی تشدد سے ہلاکت، ماں نے بیٹی قتل کردی
مظفر گڑھ: نواسے کی تشدد سے ہلاکت، ماں نے بیٹی قتل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) 2سالہ نواسے کی تشدد سے ہلاکت پر ماں نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چاہ ترنڈ والا کی رہائشی جندن مائی نے تھانہ خان گڑھ آکر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی بیٹی ساجدہ بی بی نے شرارتوں پر اپنے 2 سالہ بیٹے عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑگیا، نواسے کی نعش دیکھ کر میں مشتعل ہوگئی اور بیٹی ساجدہ پر ڈنڈوں کے وار کئے جس سے وہ بھی ہلاک ہوگئی، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ اطلاع پر ڈی پی او اویس ملک بھی پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جاچکی ہے جبکہ جندن مائی اور اس کے 4 بیٹوں کو بھی گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

مظفرگڑھ -