ایشون ٹیسٹ میچز میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے

ایشون ٹیسٹ میچز میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر ...
ایشون ٹیسٹ میچز میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) روی چندرن ایشون کی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ میچ میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے۔ ایشون نے انگلینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا تھا، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں ساتواں موقع ہے جب انہوں نے میچ میں دس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، اس طرح وہ زیادہ بار میچ میں دس یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی باؤلر بن گئے ہیں۔ انیل کمبلے کو بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ آٹھ بار دس سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -