کوہلی کی جاندار بیٹنگ، ایشوین کی تباہ کن باﺅلنگ، ممبئی ٹیسٹ اور سیریز بھارت کے نام

کوہلی کی جاندار بیٹنگ، ایشوین کی تباہ کن باﺅلنگ، ممبئی ٹیسٹ اور سیریز بھارت ...
کوہلی کی جاندار بیٹنگ، ایشوین کی تباہ کن باﺅلنگ، ممبئی ٹیسٹ اور سیریز بھارت کے نام

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی جاندار بلے بازی اور روی چندرن ایشوین کی تباہ کن باﺅلنگ کے بدولت ممبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 36 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی 235 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 182 رنز 6 کھلاڑی آو¿ٹ سے کیا تو انہیں ڈھیر ہونے میں کچھ زیادہ وقت نہ لگا اور روی چندرن ایشوین نے بہترین باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 195 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ سپنر نے پانچویں دن کھیل کے آغاز پر ہی 51 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے جونی بیئرسٹو کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد مجموعی سکور میں مزید 10 رنز کے اضافے کے عوض باقی 3 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی اور یوں بھارت کو اننگز اور 36 رنز کی یادگار فتح سے ہمکنار کرایا۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی 235 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 631 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں خسارہ اتارنے میں ناکام رہی اور ایک اننگز 36 رنز کی شکست سے دوچار ہوئی۔

سال 2008ءکے بعد انگلینڈ کے خلاف بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی فتح ہے۔ روی چندرن ایشوین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 16 دسمبر سے چنئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل