بدترین کارکردگی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ کی سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے باعث کوچ باسط علی نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
ایشون ٹیسٹ میچز میں زیادہ بار دس سے زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیاءکپ میں قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ باسط علی نے وطن واپسی پر سینئر کھلاڑیوں کو روئیے کی شکایت کی اور کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کی ہے۔
کوہلی کی ڈبل سنچری، سہواگ کا حکومت کو 200 کا نوٹ جاری کرنے کا مشورہ
دوسری جانب ٹیم منیجر عائشہ اشعر نے بھی اپنی رپورٹ حکام کو پیش کی ہے جس میں کوچ باسط علی کے روئیے کی شکایت کی گئی ہے۔ اب اصل معاملہ تو تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا اور ماہرین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے معاملات پر قابو پا کر ہی ٹیم سے بہتر کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے۔